انسان کے دل میں یہ خواہش کہ میرے پاس کثرت سے مال ہو اور خوب مال ہو کثرت کی حرص میں وہ یہ توجہ دینا بھی چھوڑ دے کہ کہیں یہ مال حرام ذریعے یا حرام طریقہ یا حرام کمائی یا حرام چیزوں کے کاروبار پر تو مشتمل نہیں یا مال کماتے کماتے میں بھول جاؤں کہ میرے ذمہ اللہ یا بندوں کا بھی حق ہے اور سارے حقوق غصب کرتا پھروں ، یہ مال ہی کی حرص اور لالچ ہے ، اسی لیے مال کو امت کے بڑے فتنوں میں سے ایک فتنہ کہا گیا ہے ۔ اس حوالے سے مزید قرآن و سنت کی روشنی میں نصیحتیں سنے کے لیے علامہ عبداللہ ناصر رحمانی کی یہ عظیم نصیحتیں سماعت فرمائیں۔
اسی سے متعلقہ
ایک ایسی غلطی جو منافع کو سُود بنادیتی ہے
تجارت کے اسلامی اُصول وضوابط کے مطابق کسی بھی کاروبار میں دو لوگوں کا باہمی اشتراک نفع و نقصان...
کسب حلال کی اہمیت اور افادیت
کسب حلال کی اہمیت اور افادیت
Mortgage پر گھر لینا سود نہیں؟
مورٹگیج (Mortgage) کیا ہے؟ کیا بینک خرید و فروخت کرسکتا ہے؟ شرعی اور اقتصادی دونوں لحاظ سے اس میں...
انسٹالمنٹ پر خریداری کے وقت یہ دو غلطیاں نہ کریں
انسٹالمنٹ کے کاروبار میں کون سی شرط ایسی ہے جو اُس ڈیل کو سُود بنادیتی ہے؟ کیا پراپرٹی کی خریداری...
حلال کمائی کی اہمیت و افادیت
الحمدللّٰه رب العالمین و صلی اللّٰہ و سلم علی أشرف الأنبیاءوالمرسلین محمد وعلی آله و أصحابه...
متعلقاتِ بینک: ملازمت، خدمات، سونا، کرنسی
تمہید سوالات کے جوابات سے قبل کچھ تمہیدی گذارشات پیش خدمت ہیں : (1)انسان فطرتی طور پر ایک دوسرے کا...
مصنف/ مقرر کے بارے میں
فضیلۃ الشیخ علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ
آپ کا شمار پاکستان کے نامور علماء میں ہوتا ہے ، آپ کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار خداداد صلاحیتوں سے نوازا ہے ، آپ ایک داعی ، مبلغ ، مصنف ، مدرس ہونےکے ساتھ ساتھ ایک معروف مقرر و خطیب بھی ہیں ۔ 28 دسمبر 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔ کراچی کے معروف ادارے جامعہ دارالحدیث رحمانیہ سولجر بازار کراچی سے علوم اسلامیہ کی سند حاصل کرنے کے بعد جامعہ محمد بن سعود الریاض سے حدیث و علوم حدیث میں بکالوریس کی سند حاصل کی ۔ آپ اس وقت جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر ، المعہد السلفی للتعلیم والتربیہ کراچی کے رئیس ، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر اور البروج انسٹیٹیوٹ کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ آپ متعدد کتب کے مصنف بھی ہیں۔