اسلام کے معاشی نظام کی اساس انسانی عقل یا تجربات نہیں بلکہ وحی الہی ہے ، اس لیے باقی سارے نظام تو خرابی و فساد کا شکار ہوسکتے ہیں اور ہوئے ہیں لیکن اسلامی نظام معیشت یہ صلاحیت و امتیاز رکھتا ہے کہ اگر اسے دنای میں صحیح طور پر اور کامل طور پر نافذ کردیا جائے تو معاشی مسائل کا اس سے بہتر حل کوئی اور نہیں ہوسکتا۔

مصنف/ مقرر کے بارے میں

فضیلۃ الشیخ عبد الحمید ازہر رحمہ اللہ

آپ 10 دسمبر 1948ء کو پیدا ہوئے ، آپ نے پاکستان میں علوم اسلامیہ کی تعلیم کے مراحل طے کیے ، جامعہ اسلامیہ میں حصول تعلیم کے لیے گئے ، 1977ء میں بی اے آنرز کی ڈگری شاہ فہد کے ہاتھوں وصول کی۔ بعد ازاں پاکستان میں تعلیمی، تبلیغی اور تدریسی سرگرمیوں میں مصروف رہے۔