طہارت ایک ایسا عمل ہے کہ جسے الله کے نبی کریم محمد ﷺ نے ایمان کی شرط قرار دیا ہے۔ پاکیزگی میں سب سے اہم چیز ہر طرح کی نجاست اور گندگی سے طہارت ہے۔ آپ ﷺ نے عذابِ قبر کے اسباب میں سے عمومی سبب پیشاب کے قطروں کی نجاست کو قرار دیا۔ آپ ﷺ نے قضائے حاجت کی جگہ پر غسل کرنے سے منع فرمایا ہےکیوںکہ یہ عمل شیطانی وسوسوں کی اہم وجہ ہے۔