Audios | آڈیوز
Audios | آڈیوز
اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اسباب
/


اللہ تعالیٰ کی صفات میں سے رحمٰن اور رحیم ہیں جو اللہ تعالیٰ کی صفت رحمت کی وسعت کوبیان کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کی رحمت بڑی وسیع ہے لیکن کچھ لوگ اپنی غلطیوں کی وجہ سے اللہ کی رحمت کے بجائے عذاب کے مستحق قرار پاتے ہیں جبکہ وہ خوش نصیب لوگ جو ان تمام اسباب و امور کو اختیار کرتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی رحمت کا سبب بنتے ہیں ، زیر نظر خطاب مٰں علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے اسی حقیقت کو بیان فرمایا ہے۔

مصنف/ مقرر کے بارے میں

فضیلۃ الشیخ علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ

آپ کا شمار پاکستان کے نامور علماء میں ہوتا ہے ، آپ کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار خداداد صلاحیتوں سے نوازا ہے ، آپ ایک داعی ، مبلغ ، مصنف ، مدرس ہونےکے ساتھ ساتھ ایک معروف مقرر و خطیب بھی ہیں ۔ 28 دسمبر 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔ کراچی کے معروف ادارے جامعہ دارالحدیث رحمانیہ سولجر بازار کراچی سے علوم اسلامیہ کی سند حاصل کرنے کے بعد جامعہ محمد بن سعود الریاض سے حدیث و علوم حدیث میں بکالوریس کی سند حاصل کی ۔ آپ اس وقت جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر ، المعہد السلفی للتعلیم والتربیہ کراچی کے رئیس ، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر اور البروج انسٹیٹیوٹ کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ آپ متعدد کتب کے مصنف بھی ہیں۔