
اسلام نے مرد و عورت دونوں کو حیا اور شرم جیسا بہترین زیورعطا کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک سچا مسلمان چاہے وہ مرد ہو یا عورت اپنی عفت و پاکیزگی کا خیال اسی طرح رکھتا ہے جیسے قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے۔ مگر شیطانی صفت کے لوگ اس عفت وپاکیزگی کو آلودہ کرنے کی کوششیں کرتے آئے ہیں، مخلوط نظامِ تعلیم، حقوقِ نسواں کی آڑ لیکر، برابری و مساوات کا ڈھونگ رچا کر عورت کو سرِ بازار بلکہ مردوں کے بیچ میں لاکر دونوں میں موجود شرم و حیا کو ختم کرکے معاشرے کو بے حیائی سے پراگندہ کرنا چاہتے ہیں۔ فضیلۃ الشیخ محمد ابراہیم بھٹی حفظہ اللہ نے اسی فتنہ کی نشاندہی فرمائی ہے۔