Audios | آڈیوز
Audios | آڈیوز
توبہ کے شرعی اور غیر شرعی طریقے
Loading
/


توبہ گناہوں پر شرمندہ ہوکر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنے اور آئندہ کے لئے اس گناہ سے بچنے کا عہد اور اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا ایک بہترین طریقہ کار ہے۔ مگر فی زمانہ اجتماعی توبہ وغیرہ جیسے عجیب و غریب اور من پسند طریقے رائج ہیں جو کہ شریعت میں کہیں ثابت نہیں

مصنف/ مقرر کے بارے میں

فضیلۃ الشیخ علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ

آپ کا شمار پاکستان کے نامور علماء میں ہوتا ہے ، آپ کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار خداداد صلاحیتوں سے نوازا ہے ، آپ ایک داعی ، مبلغ ، مصنف ، مدرس ہونےکے ساتھ ساتھ ایک معروف مقرر و خطیب بھی ہیں ۔ 28 دسمبر 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔ کراچی کے معروف ادارے جامعہ دارالحدیث رحمانیہ سولجر بازار کراچی سے علوم اسلامیہ کی سند حاصل کرنے کے بعد جامعہ محمد بن سعود الریاض سے حدیث و علوم حدیث میں بکالوریس کی سند حاصل کی ۔ آپ اس وقت جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر ، المعہد السلفی للتعلیم والتربیہ کراچی کے رئیس ، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر اور البروج انسٹیٹیوٹ کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ آپ متعدد کتب کے مصنف بھی ہیں۔