ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
جب کوئی بیدار ہو تو یہ دعا پڑھے:
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْٓ عَافَانِیْ فِیْ جَسَدِیْ وَرَدَّ عَلَیَّ رُوْحِیْ وَاَذِنَ لِیْ بِذِکْرِہٖ
ترجمہ: تمام تعریفیں اس اللہ ہی کے لیے ہے، جس نے مجھے جسمانی عافیت دی اور مجھ پر میری روح لوٹا دی اور مجھے اپنی یاد کی اجازت دی۔