سلف صالحین رمضان کی تیاری کے لیے شعبان میں عبادات اور روزے بڑھا دیتے تھے۔ قرآن میں فرمایا گیا:
يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَهِلَّةِ قُلْ هِيَ مَوَاقِيتُ لِلنَّاسِ وَالْحَجِّ1
ترجمہ: وہ تجھ سے نئے چاندوں کے متعلق پوچھتے ہیں، کہہ دے وہ لوگوں کے لیے اور حج کے لیے وقت معلوم کرنے کے ذریعے ہیں
چاند اسلامی عبادات کا تعین کرتا ہے جیسے روزے اور عید۔
ہمارا تعلق ہجری کیلنڈر سے جڑا ہے جو دین کے احکام کے مطابق زندگی گزارنے میں راہنمائی کرتا ہے۔