امام مالک رحمہ اللہ کا قول ہے: “اس امت کے آخری دور کی اصلاح اسی طریقے سے ممکن ہے جس طریقے سے پہلے دور میں ہوئی تھی، یعنی رسول اللہ ﷺ کی سیرت و سنت پر عمل سے۔”
سیرتِ نبوی ﷺ کا مطالعہ صرف عبادات تک محدود نہیں، بلکہ یہ ہمارے اخلاق، معاشرت، معیشت اور سیاست سمیت زندگی کے ہر پہلو میں کامل رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ ہماری تہذیب و ثقافت بھی سیرتِ طیبہ کے تابع ہو تو ہی ہم حقیقی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
اس خطبۂ جمعہ میں ڈاکٹر عبید الرحمن حفظہ اللہ نہ صرف سیرت کے بنیادی پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہیں بلکہ ایسی قیمتی اور نفع بخش باتیں بھی بیان فرماتے ہیں جو آج تک ہم سے اوجھل رہیں۔ ان پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں حقیقی انقلاب برپا کر سکتے ہیں