“شَهِدَ اللهُ أَنَّهُ لا إِلٰهَ إِلَّا هُو” اس حقیقت کی خبر دیتا ہے کہ سب سے پہلے خود اللہ نے گواہی دی کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں، پھر فرشتوں نے اس کی تصدیق کی، اور اہلِ علم نے شعور و فہم کے ساتھ اس پر ایمان لایا۔ یہ گواہی صرف زبانی اقرار نہیں بلکہ دل کی معرفت اور عمل کا تقاضا رکھتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر باطل معبود کی نفی اور صرف اللہ کی الوہیت کا اقرار کیا جائے۔ یہی کلمہ دین کی بنیاد، توحید کی اصل اور نجات کی کنجی ہے۔
مزید سماعت فرمائیں شیخ الحدیث حضرت ابراھیم بھٹی صاحب کی زبانی