
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مکمل زندگی اور دعوت توحید کی آبیاری اور اعلائے کلمۃ اللہ کے لئے وقف تھی مگر دورِ حاضرمیں جو لوگ آپ سے محبت کا دعویٰ کرتے ہیں ان کے اعمال توحید سے بہت دور اور شرک سے بھرے پرے ہیں ، ضروری ہے کہ ہم رسول اکرم کی بعثت کے مقاصد کو سمجھتے ہوئے مکمل طور پر شرک سے بیزاری کا اعلان کریں اور توحید کو اصل الاصول بنالیں۔