اللہ تعالیٰ نے روزے کو تقوی کے حصول کا ذریعہ بنایا ہے:
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ1
ترجمہ: اے ایمان والوں! تم پر روزے رکھنا فرض کیا گیا جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے، تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا: “تمہارے پاس رمضان، برکت والا مہینہ آ چکا ہے، اس میں رحمت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔”
یہ مہینہ گناہوں سے بچنے، نیکیوں میں اضافہ کرنے اور اللہ کی رحمت سمیٹنے کا بہترین موقع ہے۔