رمضان کے اہم ترین مقاصد میں سے ایک مقصد تقوی کا حصول ہے انسان خلوت میں یا جلوت میں، تنہا ھوں یا محفل میں برائی سے رک جائےاور نیکی کی طرف مائل رہے اور گناہ سے بچنا اسی کا نام تقوی ہے ،اس لیے ہر لمحہ اللہ کا ڈر اور خوف دل میں رہنا چاہیے تبھی گناہوں سے بچنا ممکن ہے۔