- سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے جب نبی ﷺ کے اخلاق کی بابت پوچھا گیا تو آپ نے فرایا کیا تم نے قرآن نہیں پڑھا؟ گویا آپ ﷺ کی زندگی قرآن کی عملی تفسیر تھی۔
- قرآن مجید میں نبی ﷺ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کا ذکر موجود ہے۔
- کئی علما نے نبی ﷺ کی سیرت کو قرآن سے ماخوذ کیا ہے اور کئی کتابیں لکھی جن میں سے ایک کتاب “سیرۃ الرسول مقتبسة من القرآن الکریم” ہے۔
- سورہ نصر کے نزول پر صحابہ کو خوشخبری ملی کہ دین مکمل ہوچکا، لیکن جو صحابہ قرآن کی روح کو سمجھتے تھے، وہ جانتے تھے کہ یہ آپ ﷺ کی وفات کا اشارہ ہے۔
- سورہ مائدہ کی آیت “الیوم اکملت لکم دینکم” نازل ہوئی تو یہ دین کی تکمیل کی خوشخبری تھی، لیکن یہ بھی آپ ﷺ کے دنیا سے رخصت ہونے کا اشارہ تھی۔
- سورہ نور میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے واقعے (واقعہ افک) کا ذکر ہے، جسے مکمل طور پر سمجھنے کے لیے سیرت کا مطالعہ ضروری ہے۔
- قرآن کی بہت سی سورتیں اور آیات نبی ﷺ کی سیرت سے جڑی ہوئی ہیں، جیسے سورہ منافقون اور سورہ کہف وغیرہ۔
- تفسیری کتابیں جیسے تفسیر طبری اور تفسیر بالمأثور میں بھی نبی ﷺ کی سیرت کا بہت ذکر کیا گیا ہے۔