نیا کپڑا پہنتے وقت یہ دعا پڑھنی چاہیے:
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ كَسَانِيْ هٰذَا وَرَزَقَنِيْهٖ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّىْ وَلَا قُوَّةٍ
سب خوبیاں الله تعالیٰ ہی کے لئے ہیں جس نے مجھے یہ کپڑا پہنایا اور میری محنت وقوت کے بنا مجھے یہ کپڑا عطا فرمایا
نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص نیا کپڑا پہنے اور یہ دعا پڑھے، اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔
یہ اللہ کا بڑا احسان ہے کہ چھوٹے اعمال پر بھی بڑا اجر عطا فرماتا ہے۔