
قتل انسانیت پر زیادتی، ظلم اور زمین میں فساد کا بڑا سبب ہے، اس سے معاشرے میں خوف و ہراس پھیلتا ہے اور آبادیوں کی آبادیاں تباہ ہو جاتی ہے، قتل ، قاتل کے دل میں دنیاوی اور اخروی ، دائمی و سرمدی ندامت کا باعث ہے، قاتل کا ضمیر کبھی بھی سکون و چین کے ساتھ نہیں رہتا، اور زندگی بد مزہ ہو جاتی ہے، قتل بدترین جرم ہے۔