جنات ، جادو ، نظر بد اس معاشرے کے برےمسائل میں سے ایک مسئلہ بن چکے ہیں حالانکہ اس کا علاج تو بہت آسان ہے ، کہ بس اتنا کرنا ہے کہ پنج وقتہ نماز کا اہتمام کریں ، ہمیشہ باوضو رہیں ، نفلی نماز کا اہتمام کریں ، صبح و شام کے اذکار کا معمول بنائیں دیگر اہم مواقع کے اذکار کو اپنائیں اس کے ساتھ ساتھ گندگی ، فحاشی برائی سے خود کو بچائیں گھروں میں نیک اعمال اور اسلامی ماحول بنانے کا اہتمام کریں اس کے بعد اب حفداظت کی ذمہ داری اللہ رب العالمین کی ہے ، شیطانی اثرات آپ کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے۔

مصنف/ مقرر کے بارے میں

فضیلۃ الشیخ علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ

آپ کا شمار پاکستان کے نامور علماء میں ہوتا ہے ، آپ کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار خداداد صلاحیتوں سے نوازا ہے ، آپ ایک داعی ، مبلغ ، مصنف ، مدرس ہونےکے ساتھ ساتھ ایک معروف مقرر و خطیب بھی ہیں ۔ 28 دسمبر 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔ کراچی کے معروف ادارے جامعہ دارالحدیث رحمانیہ سولجر بازار کراچی سے علوم اسلامیہ کی سند حاصل کرنے کے بعد جامعہ محمد بن سعود الریاض سے حدیث و علوم حدیث میں بکالوریس کی سند حاصل کی ۔ آپ اس وقت جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر ، المعہد السلفی للتعلیم والتربیہ کراچی کے رئیس ، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر اور البروج انسٹیٹیوٹ کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ آپ متعدد کتب کے مصنف بھی ہیں۔