احکام و مسائل

کیا قربانی کے چار دن ہیں؟

قربانی کے چار دن ہیں کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ ایامِ تشریق کے تمام دن ذبح کے دن ہیں۔ حج کے دنوں میں گیارہ، بارہ، تیرہ اس کو ایامِ تشریق کہا جاتا ہے۔ گیارہ ذوالحج بارہ ذوالحج تیرہ ذوالحج اس کو ایامِ تشریق کہتے ہیں۔ دس ذوالحج کو ہم کہتے ہیں یوم النحر (قربانی کا دن) گیارہ، بارہ اور تیرہ یہ تین دن اس کو ایام تشریق کہتے ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایام تشریق جو ہے وہ تینوں ذبح کے دن ہیں۔ اس میں کسی بھی وقت آپ جانور کو ذبح کر لیجئے۔ صبح کے وقت میں، شام کے وقت میں، دوپہر میں ، رات میں کسی  بھی وقت میں آپ ذبح کر لیں اس میں کوئی حرج ہیں لیکن تیرہ ذوالحج کی مغرب تک ذبح کی اجازت ہے۔

 اب یہ مسئلہ ہمارے ہاں عید کے دنوں میں بہت اٹھتا ہے (چوتھے دن کی قربانی کا)۔ اس میں اختلاف موجود ہے۔ بعض علماء کی رائے تین دن کی بھی ہے، بعض کی چار دن کی بھی ہے کیونکہ میں نے آپ کے سامنے حدیث ذکر کی اس کو امام البانی رحمہ اللہ نے صحیح حدیث قرار دیا ہے تو صحیح حدیث کے مطابق اور پھر بہت سے صحابہ کے اس پر عمل موجود ہے۔ انہوں نے بھی یہی فتوی دیا ہے۔ تو چار دن کی قربانی جو بنتی ہے لیکن اس کا یہ معنی نہیں ہے کہ آپ چوتھے دن ہی قربانی کرنے جائیں۔ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ چوتھے دن کی قربانی کرنا سنت ہے۔ یہ سنت نہیں ہے۔ قربانی کرنا جو سنت ہے وہ پہلے دن ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ جو قربانی کی ہے وہ پہلے دن کی ہے۔ چوتھے دن نہیں کی۔ چوتھے دن قربانی کرنے کی اجازت دی ہے لیکن یہ نہیں کہ ہم تو سنت زندہ کر رہے ہیں اور چوتھے دن قربانی کر رہے ہیں کیوں؟ کیونکہ افضل جو عمل ہے وہ ہے پہلے دن قربانی کرنا اور علماء نے بیان کیا کہ جتنے دن گزرتے جاتے  ہیں اتنی اس قربانی کے اجر میں کمی آتی رہتی ہے تو افضل قربانی کیا ہے؟ پہلے دن قربانی کرنا البتہ اجازت موجود ہے کسی مجبوری کی وجہ سے یا ویسے اگر جانور زیادہ ہے تو وہ چوتھے دن تک بھی قربانی جاری رہتی ہے جیسا کہ حجاج کرام جو قربانی کرتے ہیں تو وہ لاکھوں میں ہوتی ہیں اور وہ لاکھوں کے قربانی ایک دن میں ہونا ممکن نہیں ہے تو وہ چار دن مسلسل قربانی وہاں پہ حجاج کرام کی چلتی رہتی ہے سلاٹر ہاؤس (مذبح خانہ) کے اندر تو یہ قربانی کرنے کے حکمتیں ہیں۔

الشیخ عثمان صفدر حفظہ اللہ

آپ کراچی کے معروف دینی ادارہ المعہد السلفی سے علوم اسلامی کی تعلیم حاصل کی اورالشھادۃ العالیہ کی سند حاصل کی، جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں گریجویشن کیا، نیز اسلامک بینکنگ اور فنانس میں جامعہ کراچی سے پی ایچ ڈی جاری ہے۔ اب دعوت کی نشر و اشاعت کے حوالےسے سرگرم عمل ہیں اور المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی کے مدیر ، الھجرہ آن لائن انسٹیٹیوٹ کے مدیر ہیں ، البروج انسٹیٹیوٹ کراچی میں مدرس کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

Recent Posts

نکاح کی نیت سے RELATIONSHIP میں رہنا کیسا؟

اسلام عورت کی عصمت و پاکدامنی کی حفاظت کیسے یقینی بناتا ہے؟ گروپ اسٹڈی میں…

4 days ago

اسلامی اخلاق و آداب سورۃ الحجرات کے تناظر میں

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کیسے تھے؟سورۃ الحجرات کو کس دوسرے نام سے…

1 week ago

آزمائش میں مومن کا کردار کیا ہو؟

انسانی زندگی نشیب و فراز کا مجموعہ ہے، جہاں خوشیوں کے ساتھ ساتھ آزمائشیں بھی…

2 weeks ago

کیا ساس، سسر کی خدمت واجب ہے؟

کیا ساس، سسر کی خدمت شادی کے اہم مقاصد میں سے ہے؟ کیا بہو پر…

2 weeks ago

ایک ہی مجلس کی تین طلاقیں، تین ہوں گی یا ایک؟

کیا ایک مجلس کی تین طلاقوں کے تین واقع ہونے پر اجماع ہے؟ ایک مجلس…

2 weeks ago

“شبِ معراج منانا عبادت ہے یا بدعت؟”

کیا سفرِ معراج 27 رجب کو ہوا؟ کیا شبِ معراج منانا بدعت ہے؟ شبِ معراج…

2 weeks ago