کیا سیدنا امیر معاویہ کاتبِ وحی تھے؟

سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کبار صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے تھے اور آپ رضی اللہ عنہ کو کاتبِ وحی ہونے کا شرف بھی حاصل رہا جبکہ آپ رضی اللہ عنہ کی بہن سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا اُمہات المؤمنین تھیں۔

ایک جھوٹ جسے بطور شبہ مسلمانوں میں پھیلایا جاتا ہے کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ “کاتبِ وحی” نہیں تھے بلکہ صرف کاتب تھے۔ جو کہ سراسر جھوٹ ہے اور جہلا کے بغض و عناد کا شاخسانہ ہے۔

جبکہ ابن حجر رحمہ اللہ نے صراحت کے ساتھ فتح الباری میں لکھا ہے کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فتح مکہ سے قبل اسلام قبول کیا اور وہ کاتبِ وحی تھے۔

مصنف/ مقرر کے بارے میں

الشیخ حماد امین چاولہ حفظہ اللہ

آپ نے کراچی کے معروف دینی ادارہ جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کراچی سے علوم اسلامی کی تعلیم حاصل کی اورالمعہد الرابع مکمل کیا ، آپ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں گریجویشن کیا، اب دعوت کی نشر و اشاعت کے حوالےسے سرگرم عمل ہیں اور المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی میں ریسرچ اسکالر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔