خطاب : الشیخ عثمان صفدر المدنی

(فاضل اسلامک یونیورسٹی مدینہ منورہ، مدیر   المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی)

رسولِ اکرمﷺ کی وفات کے بعد خلافت کے اصل حقدار کون تھے؟ خلیفہ اول کون ؟  حدیث یا خطاب غدیرِ خم کیا ہے؟ کیا کسی موقع پر رسولِ اکرم ﷺ نے سیدنا علی   رضي اللہ عنہ کے حق میں خلافت کی وصیت فرمائی؟کیا سیدنا علی رضي اللہ عنہ کو خلافتِ سیدنا ابو بکر یا خلافتِ سیدنا عمر یا خلافتِ سیدنا عثمان رضي اللہ عنہم پر اعتراض تھا؟؟؟ یا سیدنا علی رضي اللہ عنہ دل کی گہرائیوں سے خلفائے ثلاثہ کی خلافت کو مانتے تھے۔ حدیث غدیرِ خم اور خلافتِ سیدنا ابو بکر رضي اللہ عنہ کے حوالہ سے شبہات کے مدلل و شافی جوابات اس خطاب میں ملاحظہ فرمائیے۔

مصنف/ مقرر کے بارے میں

الشیخ عثمان صفدر حفظہ اللہ

آپ کراچی کے معروف دینی ادارہ المعہد السلفی سے علوم اسلامی کی تعلیم حاصل کی اورالشھادۃ العالیہ کی سند حاصل کی، جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں گریجویشن کیا، نیز اسلامک بینکنگ اور فنانس میں جامعہ کراچی سے پی ایچ ڈی جاری ہے۔ اب دعوت کی نشر و اشاعت کے حوالےسے سرگرم عمل ہیں اور المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی کے مدیر ، الھجرہ آن لائن انسٹیٹیوٹ کے مدیر ہیں ، البروج انسٹیٹیوٹ کراچی میں مدرس کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔