کعب بن مالک رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تربیت یافتہ ان چمکتے ستاروں میں سے ایک ہیں جو سچائی اور صداقت کی عظیم مثال ہیں۔ ان کی زندگی ہر دور کے انسان کے لیے ایک روشن مینار کی حیثیت رکھتی ہے، جس نے ہمیں یہ سبق دیا کہ سچائی ہمیشہ کامیابی کا راستہ دکھاتی ہے۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
عليكم بالصدق، فإن الصدق يهدي إلى البر
سچائی کو لازم پکڑو، کیونکہ سچائی نیکی کی طرف رہنمائی کرتی ہے
اور جھوٹ سے خبردار کرتے ہوئے فرمایا:
إياكم والكذب، فإن الكذب يهدي إلى الفجور
جھوٹ سے بچو، کیونکہ جھوٹ برائی کی طرف لے جاتا ہے
کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کی زندگی ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ سچائی کو اختیار کرنا نا صرف نیکی کا ذریعہ ہے بلکہ یہ انسان کو اللہ کی رضا کے قریب بھی لے آتی ہے۔