
جنت عقیدہ آخرت کا اہم ترین جزء ہے ، انسان نیک اعمال کی ساری کوشش اخروی بہتر ین صلے کے لیے کرتا ہے ، جو کہ جنت کی صورت میں اسے ملے گا، قرآن کریم اور اھادیث میں کثرت کے ساتھ جنت کی صفات کو بیان کیا گیا ہے ، جس کا مقصد لوگوں میں شوق پیدا کرنا ہے ، ساتھ ساتھ جنت کے حق دار کون لوگ ہیں ان کی صفات کو بھی بیان کیا گیا ہے ہمیں دونوں کی صفات معلوم ہوں گی تو ہماری زندگی پر اس کے بڑے مثبت اثرات منتج ہوں گے ، اسی بات کو علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب نے بڑے احسان انداز میں بیان کیا گیا ہے۔