غیب کا علم اللہ تعالیٰ کے ساتھ خاص ہے۔ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی بھی غیب کا علم نہیں رکھتا۔ نہ فرشتے غیب جانتے ہیں، نہ جنات اور نہ ہی انسان غیب جانتے ہیں۔ انسانوں میں اللہ کے محبوب بندے انبیاء اور
اولیاء بھی غیب نہیں جانتے۔ نبیوں کے سردار محمد رسول اللہﷺ بھی غیب نہیں جانتے تھے
اللہ تعالی نے سیدنا آدم علیہ السلام کو ناموں کا علم دیا، سیدنا یوسف علیہ السلام کو خوابوں کی تعبیر کا علم دیا اسی طرح دیگر انبیاء کو بھی علوم و معجزات سے نوازا لیکن کسی کو بھی غیب کا علم نہیں دیا۔ اللہ تعالی نے غیب کی 5 چابیوں کا ذکر کیا اور فرمایا کہ اللہ تعالی کے سوا انہیں کوئی نہیں جانتا