بارش کی برکت اور نبی ﷺ کا عمل

جب زمین بنجر اور بے جان ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ آسمان سے بارش نازل فرماتا ہے، جس سے وہی زمین سرسبز و شاداب ہو جاتی ہے۔ یہ منظر اللہ کی قدرت کی روشن نشانیوں میں سے ایک ہے۔

نبی کریم ﷺ بارش کو اللہ کی خاص رحمت سمجھتے تھے۔ آپ ﷺ بارش کے قطرے اپنے جسم اور چہرے پر لگواتے اور فرماتے:
“یہ ابھی اپنے رب کے پاس سے آیا ہے” (صحیح مسلم)

یہ عمل ہمیں سکھاتا ہے کہ بارش محض پانی نہیں، بلکہ اللہ کی رحمت، اس کی قدرت اور قیامت کے دن دوبارہ زندگی دینے کی یاد دہانی ہے۔

مصنف/ مقرر کے بارے میں

الشیخ خالد حسین گورایہ حفظہ اللہ

آپ نے کراچی کے معروف دینی ادارہ جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کراچی سے علوم اسلامی کی تعلیم حاصل کی اورالمعہد الرابع مکمل کیا، بعد ازاں اسی ادارہ میں بحیثیت مدرس خدمات دین میں مصروف ہیں، آپ نے جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں گریجویشن کیا، اب دعوت کی نشر و اشاعت کے حوالےسے سرگرم عمل ہیں اور المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی میں نائب المدیر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔