علامہ بدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ ایک عبقری شخصیت!

  • علامہ بدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ کون تھے؟
  • علامہ صاحب کی علمی قابلیت کو دیکھ کر شیخ عبداللہ ناصر رحمانی کے ذہن میں آنے والے ایک اہم سوال کا جواب شیخ ہی کی زبانی!
  • انسانوں کی رہنمائی کے لیے شریعت کا ایک منفرد اسلوب کیا رہا ہے؟
  • وہ کونسا گروہ ہے جو ہمیشہ حق پر قائم رہے گا؟
  • شیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ نے جب علامہ بدیع رحمہ اللہ کو پہلی بار دیکھا تو کیا جذبات تھے؟
  • شیخ حفظہ اللہ نے جامعہ امام (سعودی عرب) میں اعلی تعلیم کے سلسلے کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیوں ترک کیا؟

مصنف/ مقرر کے بارے میں

فضیلۃ الشیخ علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ

آپ کا شمار پاکستان کے نامور علماء میں ہوتا ہے ، آپ کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار خداداد صلاحیتوں سے نوازا ہے ، آپ ایک داعی ، مبلغ ، مصنف ، مدرس ہونےکے ساتھ ساتھ ایک معروف مقرر و خطیب بھی ہیں ۔ 28 دسمبر 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔ کراچی کے معروف ادارے جامعہ دارالحدیث رحمانیہ سولجر بازار کراچی سے علوم اسلامیہ کی سند حاصل کرنے کے بعد جامعہ محمد بن سعود الریاض سے حدیث و علوم حدیث میں بکالوریس کی سند حاصل کی ۔ آپ اس وقت جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر ، المعہد السلفی للتعلیم والتربیہ کراچی کے رئیس ، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر اور البروج انسٹیٹیوٹ کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ آپ متعدد کتب کے مصنف بھی ہیں۔