انسان جب کسی مشکل میں پھنستا ہے اور تنہائی محسوس کرتا ہے ، کسی سہارے کی ضرورت محسوس کرتا ہے ایسے میں ایک ہی ذات ہے جو اسے اس مشکل سے نکالنے والی ہے ، ، بہت سے اعمال ہیں جن سے اللہ تعالیٰ کی مدد حاصل ہوتی ہے ، ان میں سب سے پہلے نمبر پر اللہ تعالیٰ سے مضبوط تعلق ہے ۔ باقی اعمال جاننے کے لیے یہ خطاب سماعت فرمائیں۔

مصنف/ مقرر کے بارے میں

فضیلۃ الشیخ علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ

آپ کا شمار پاکستان کے نامور علماء میں ہوتا ہے ، آپ کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار خداداد صلاحیتوں سے نوازا ہے ، آپ ایک داعی ، مبلغ ، مصنف ، مدرس ہونےکے ساتھ ساتھ ایک معروف مقرر و خطیب بھی ہیں ۔ 28 دسمبر 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔ کراچی کے معروف ادارے جامعہ دارالحدیث رحمانیہ سولجر بازار کراچی سے علوم اسلامیہ کی سند حاصل کرنے کے بعد جامعہ محمد بن سعود الریاض سے حدیث و علوم حدیث میں بکالوریس کی سند حاصل کی ۔ آپ اس وقت جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر ، المعہد السلفی للتعلیم والتربیہ کراچی کے رئیس ، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر اور البروج انسٹیٹیوٹ کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ آپ متعدد کتب کے مصنف بھی ہیں۔