الله کے لیے سب کچھ قربان کرنا ہی ایمان کی اصل روح ہے، چاہے وہ بھائی ہو، بہن ہو یا کوئی قریبی رشتہ دار۔ ابتدائی دور کے مسلمانوں نے جب اسلام قبول کیا تو اپنی قوم و قبیلہ سے زیادہ محبت ایمان والوں سے کی۔ ان کے لیے معیار صرف “لا الہ الا اللہ” تھا — جو اس کا اقرار کرے وہ اپنا، اور جو انکار کرے، وہ بیگانہ۔
آج ہمیں بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے کہ ہماری محبت اور نفرت صرف اللہ کے لیے ہو۔
آئیے! حقیقی معنوں میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت کریں اور اپنی زندگی کو اتباعِ رسول ﷺ کے مطابق بنائیں۔
آج کے خطبہ جمعہ میں شیخ عبد الله شمیم حفظہ اللہ نے اسی حقیقت کو نہایت پر اثر انداز میں بیان فرمایا — ضرور سماعت فرمائیں۔