ادب حسنِ اخلاق، سلیقہ مندی اور مہذب طرزِ عمل کا نام ہے۔ اسلام کی یہی خوبی ہے کہ اس نے زندگی کے ہر پہلو پر رہنمائی دی، چاہے وہ عبادات ہوں، معاملات ہوں یا اخلاقیات۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: “مجھے حسنِ اخلاق کی تکمیل کے لیے بھیجا گیا ہے۔” (مسند احمد)
اسلامی آداب کا اہتمام انسان کے کردار کو سنوارتا ہے اور معاشرتی زندگی کو خوبصورت بناتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ریاض الصالحین جیسے مجموعے ہمیں اس باب میں قیمتی رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔