بینک Bank
بنك
ایسے مالیاتی ادارے کو کہا جاتا ہے جو اپنے صارفین سے جمع شدہ رقوم سے تاجروں ،ضرورت مندوں کو قرض فراہم کرتا ہے اور اس پر سود وصول کرتا ہےاور اپنے کھاتے داروں کو وصول کردہ سود سے کم ادا کرتا ہے ،ادائیگی ِسود کا یہی درمیانی فرق بینک کا منافع ہوتا ہے۔
اسلامی بینک Islamic bank
المصرف الإسلامي أو البنك الإسلامي
ایسا مالیاتی ادارہ جو اپنے معاملات شریعتِ اسلامی کے مطابق انجام دے ،یعنی شرعی احکام کی پاسداری کرے اور حرام امور سے اجتناب کرے۔
قرض Debt
دَينٌ
کسی کی طلب پر اسے مال دینا تاکہ وہ فائدہ اٹھانے کے بعد اسی مقدار میں واپس لوٹا دے۔
سوُد interest
الربا
ایک فریق کی جانب سے دوسرے فریق کے لئے وقت ادائیگی مخصوص اضافہ جو بغیر کسی عوض ہو۔
سود کی بنیادی طور پر دو اقسام ہیں : (۱) قرض کا سود ۔ (۲) تجارت کا سود۔
1 قرض کا سود یہ ہے کہ ایک شخص کسی کو ادھار دے کر زیادہ طلب کرے۔
2 تجارتی سودکی مزیددو اقسام ہیں:
(1) زیادتی کا سود
(ربا الفضل)
(2) ادھار کا سود
(ربا النسیئه)
(1)زیادتی کا سود یہ ہے کہ وہ مخصوص اجناس جنہیں شرعی اصطلاح میں ’’سودی اجناس ‘‘ کہتے ہیں میں سے ایک ہی جنس کا تبادلہ کرتے وقت اضافہ کردینا، جیسے مثال کے طور پر :
پانچ تولہ سونا (سکہ کی صورت میں)= چار تولہ سونے کا سیٹ۔
(2)ادھار کا سود : سودی اجناس کا آپس میں تبادلہ کرتے وقت ادھار کرلینا ، جیسے مثال کے طور پر : ایک من گندم = ایک من گندل ایک مہینہ بعد۔
جاری کھاتہ یا مدّرواں Current Account
الحساب الجاري
جاری کھاتہ بینک اور صارف کے درمیان لین دین کے ایک معاہدے کانام ہےجو صارف کے بینک میں رقم بطورحفاظت اور بوقت ِضرورت نکلوانے کی غرض سےجمع کرانے پر شروع ہوتا ہے۔صارف پر رقم نکلوانے کے حوالہ سے کوئی پابندی نہیں ہوتی، مزید بر آں اکاونٹ میں رکھی جانے والی رقم پر کسی قسم کا سود اور منافع اد انہیں کیا جاتا۔
مضاربہ Mudharaba
المضاربة:
مضاربہ ایسے معاہدے کا نام ہے جس میں سرمایہ کار جسے “ربُّ المال” کہا جاتا ہے وہ عامل جسے
مضارب کہتے ہیں کومال مہیا کرتا ہے، مضارب اس مال سے تجارت کرتا ہے اور منافع میں دونوں متفقہ تناسب سے شریک ہوتے ہیں،نقصان کی صورت میں مالی خسارہ رب المال کاہوتا ہےعامل پر کوئی مالی ذمہ داری نہیں ہوتی البتہ اس کی طرف سے کوتاہی کی صورت میں اسے مالی خسارہ میں شامل ہونا پڑے گا۔اسلامی بینک بعض صورتوں میں مضارب ہوتا ہے، بعض صورتوں میں عامل۔
مشارکہ Musharakah
المشاركة:
ایسا مشترکہ کاروبار جس کے تمام شرکاء نفع میں متفقہ تناسب سےحصہ دار ہوں،اور نقصان میں شراکت داری کے تناسب سے حصہ دار ہوں۔اسلامی بینکوں میں مشارکہ کی بنیاد پر Cirtifalesدئیے جاتے ہیں
بچت کھاتہ Saving Account
حساب التوفير:
اس میں ماہانہ یا طے شدہ میعاد پر رقم جمع کرائی جا سکتی ہےاورانہی طے شدہ بنیادوں پر منافع بھی دیا جاتا ہے،اس کھاتے سےرقم نکلوانے پر عموماً مختلف پابندیاں ہوتی ہیں۔اسلامی بینکوں میں بچت کھاتہ مضاربہ کی بنیاد پر کھولا جاتا ہے۔
فکسڈ ڈپازٹ Fixed Deposit
ودائع الثابتة :
اس کھاتہ میں مدت طے کی جاتی ہےاوراس میں مقررہ مدت سے پہلےرقم واپس نہیں لی جا سکتی اس کھاتے میں منافع کی شرح مدت کے حساب سے طے کی جاتی ہے اور طے شدہ مدت پر ہی بینک منافع اداکرتا ہے۔
سرمایہ کاری Investment
إستثمار:
کسی بھی قسم کے کاروبار میں منافع حاصل کرنے کی نیت سے پیسہ لگانا ،مثلاً مضاربہ، مشارکہ وغیرہ۔
سرمایہ داری Finance
التمويل:
روز مرہ کاروباری ضروریات کیلئے قرضے جاری کرنا۔اسلامی بینکوں میں یہ سرمایہ کاری مرابحہ، اجارہ، مشارکہ، متناقصہ، سلم اور استصناع کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔
مرابحہ Murabaha
المرابحة:
اصل قیمت پر متعین منافع کے ساتھ خریدار کو آگاہ کر کے فروخت کرنا۔
اجارہ Ijara
الإجارة:
اجارہ سے مراد ایسا معاہد ہ ہے جس میں ایک متعین چیز یا اس کے مخصوص فائدہ کو ایک مقررہ مدت تک کسی معلوم عوض کے بدلہ دیا جائے ، یا کسی عمل کے بدلہ اجرت دی جائے۔
کرایہ داری Leas
استئجار :
مختلف اشیاء کو کرایہ پر دینا،جیسے آٹو لیزنگ میں گاڑی وغیرہ کرائے پر دی جاتی ہے۔
Hire & Purchase
الإجارة المنتهية بالتمليک
کرایہ کا ایسا معاہد ہ جس کے آخر میں چیز کی ملکیت کرائے دار کو منتقل ہوجائے، جیسےAuto leasing کا معاہدہ وغیرہ۔
Diminishing Musharaka
المشاركة المتناقصة
ایسی کاروباری شراکت جس میں ایک شریک دوسرے کو اپنا حصہ وقفے وقفے سے فروخت کرتا رہے اور آخر میں خریدار مکمل اثاثے کا مالک بن جائے۔
Tawarruq
التوّرق
آدمی کوئی چیز ادھار خریدے اور پھر کسی اور کو کم قیمت پر نقداًفروخت کر دے تاکہ نقد رقم حاصل کرسکے۔
Salam :
سلم , سلف
خرید وفروخت کی وہ قسم جس میں قیمت تو نقد ادا کر دی جائے مگر فروخت کی جانے والی چیز ایک مدت معینہ کے بعد مہیا کی جائے۔
استصناع Manufacturing Contract
إستصناع:
آرڈر پر کوئی چیز تیار کرانا۔
خطاب الأعتماد Letter of Credit , LC :
اس دستاویز کو کہا جاتا ہے جو درآمد کنندہ Importer کا بینک برآمد کنندہ Exporter کے بینک کو جاری کرتا ہے اس میں بینک برآمد کنندہ کو یقین دلاتا ہے کہ وہ درآمد کنندہ کے نام جو بل جاری کرے گا اسکی ادائیگی کر دی جائے گی پھر درآمد کنندہ سے سود سمیت وصول کرتا ہے۔
ہنڈی Bill of Exchange
حوالة:
اس دستاویز کو کہا جاتا ہے جس میں فروخت کنندہ یا قرض خواہ خریدار یا مقروض سے کہتا ہے کہ رقم اسے یا کسی اور معین شخص کو ادا کر دے۔
پے آرڈر Draft , Pay Order
السحب:
ایک شخص (Drawer )دوسرے مخصوص شخص یا ادارے (Drawee)کو پابند کرے کہ وہ (Beneficiary)مخصوص شخص یا ادارےکو رقم ادا کرے۔
چیک Check
شيك :
اس دستاویز کو کہا جاتا ہے جسے کھاتہ دار بینک سے رقم نکلوانے کے لئے استعمال کرتاہے۔
کریڈٹ کارڈ Credit Card
بطاقة الإعتماد :
قرض اور اعتماد کا مخصوص کارڈ جو کسی بینک کی طرف سے کسی مخصوص شخص کے نام اسکے مطالبے پرجاری کیا جاتا ہے جس سے وہ ضروریات کیلئے کچھ خرید سکے یا نقد رقم حاصل کر سکے۔
ڈیبٹ کارڈ Debit Card
بطاقة الحسم الفوري :
ایسا کارڈ جسے بینک اپنے کھاتہ دار کی سہولت کیلئے فراہمکرتا ہے تاکہ وہ اپنے کھاتہ میں موجود رقم سے کچھ خرید سکے یا نقد رقم حاصل کر سکے۔
انشورنس Insurance
تأمين:
ایسا معاملہ جس میں کوئی شخص یا ادارہ اپنے صارف کو یہ ضمانت دے کہ مستقبل میں پیش آنے والے ممکنہ خطرات کے نقصان کی تلافی کرے گا۔
لین دین Transection
الصفقة:
قیمتوں کو پیسوں کے بدلے ادا کرنا ،یا کسی تجارتی ادارے کی مالیاتی سرگرمیاں وغیرہ۔
وصلی اللّٰہ و سلم علی نبینا محمد و علی آلہ وصحبہ أجمعین