اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو شخص مومن ہے، وہ اللہ پر ایمان رکھتا ہے، رسول ﷺ کی اطاعت کرتا ہے اور اللہ کے احکام کا پابند رہتا ہے۔
جبکہ فاجر شخص وہ ہے جو نہ اللہ پر ایمان رکھتا ہے اور نہ رسول ﷺ کی اطاعت کرتا ہے۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ دونوں کبھی برابر نہیں ہوسکتے۔
مومن کی قدر و منزلت اللہ کے نزدیک نہایت بلند ہے،اسی طرح اللہ تعالیٰ نے جو اپنی مقدسات مقرر فرمائی ہیں ان سے بڑھ کر مومن کا مقام مرتبہ رکھا ہے ۔
اللہ تعالیٰ نے اہلِ ایمان کو عزت و تکریم سے نوازا ہے اور جو شخص کسی مومن کو تکلیف دیتا ہے، وہ اپنے اعمال کو برباد کرنے کا خطرہ مول لیتا ہے۔
مومن کا خیال رکھنا اور اس کے ساتھ حسنِ سلوک کرنا ایمان کی نشانی ہے۔
