شداد بن اوسؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ایک عظیم دعا سکھائی اور فرمایا: جو شخص صبح کے وقت یقین کے ساتھ یہ دعا پڑھے اور شام سے پہلے وفات پا جائے تو وہ جنت میں داخل ہوگا اور جو شام کے وقت یقین کے ساتھ پڑھے اور صبح سے پہلے وفات پا جائے تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔ وہ دعا یہ ہے:
اللّٰهُمَّ أَنْتَ رَبِّي، لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ، خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ، وَأَنَا عَلٰى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، أَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ، وَأَبُوءُ بِذَنْبِي، فَاغْفِرْ لِي، فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ1
یہ دعا اللہ تعالیٰ کے ساتھ سچی بندگی، توبہ اور مغفرت کی درخواست ہے، جو بندے کے لیے دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ بن سکتی ہے۔