آپ ﷺ اس دنیا میں اللہ تعالیٰ کے آخری نبی تھے اور آپ ﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شانِ خصوصی کا ایک وصف یہ بھی تھا وہ کہ وہ آپ ﷺ کے صحابی تھے۔
صحابی رسول ﷺ ہونا اپنے آپ میں ایک سعادت اور خوبی ہے جس سے صحابہ کرام بہرہ ور ہوئے۔ لہٰذا بحیثیت صحابی رسول سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کا مقام ہے۔ لیکن اس کے علاوہ بھی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے بے شمار فضائل محدثین، سلف صالحین اور علماء کرام نے بیان کئے ہیں۔
بطورِ خاص امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے فضائل و مناقب کا ذکر کرنا اس لئے بھی ضروری تاکہ اُن کی ذات پر بغض و عناد کی وجہ سے تنقید کرنے والوں کا رد ہو اور ایک عام مسلمان کے دل میں بھی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے فضائل و مناقب راسخ ہوجائیں۔