کھانے کا آغاز بسم اللہ سے کرنا نبی کریم ﷺ کی سنت ہے۔ اس سے کھانے میں برکت آتی ہے اور یہ عمل اللہ کی یاد کے ساتھ شروع کرنے کی علامت ہے۔ کھانے کے دوران اگر کسی کو کھانا پسند نہ آئے، تو اسے برا کہنے یا اس میں عیب نکالنے کے بجائے خاموشی سے ترک کر دینا چاہیے۔ نبی کریم ﷺ نے کبھی کھانے میں عیب نہیں نکالا، جو کھانا پسند ہوتا وہ تناول فرما لیتے، اور جو پسند نہ ہوتا اسے چھوڑ دیتے۔
یہ طرزِ عمل ایک مسلمان میں دو عظیم صفات پیدا کرتا ہے اور وہ کیا ہیں ؟
اس سنت پر عمل نہ صرف معاشرتی تعلقات کو خوشگوار رکھتا ہے بلکہ دل میں قناعت اور زبان میں نرمی پیدا کرتا ہے۔
