اللہ تعالیٰ نے قرآن میں وعدہ پورا کرنے کا حکم دیا ہے۔ فرمانِ باری تعالی ہے:
تم اپنے عہد کو پورا کرو، بے شک عہد کے بارے میں پوچھا جائے گا1
جابر بن عبداللہؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا کہ جب مال آئے گا تو میں تمہیں دوں گا، لیکن آپ ﷺ کی وفات ہو گئی۔ بعد میں حضرت ابوبکر صدیقؓ نے جابرؓ کو وہ مال دیا، یوں وعدہ پورا کیا گیا۔