- کسی شخص کی شہرت اُس کے صاحبِ علم و کردار ہونے کی علامت نہیں۔
- ہمیں چاہئیے کے علم کے حصول کے لئے ایسے عالم دین کی شاگردی اور صحبت کو اختیار کریں جو علمِ دین میں کمال مہارت کے ساتھ ساتھ صاحبِ فضل و کردار اور تقویٰ شعار ہو۔
- اُستاد کے حقوق میں سے ایک اہم حق اُستاد کا احترام ہے۔
- سلف صالحین کی تعلیمات میں اُستاد کے احترام کو حصولِ علم کے لئے بنیادی شرط کے طور پر بیان کیا گیا اور تاکید کے ساتھ اس کی تعلیم دی گئی۔