دنیا میں الله تعالیٰ نے اپنے بندوں کو جو کچھ بھی دیا وہ اُسی کی ملکیت ہے اور الله تعالیٰ اپنی ملکیت میں ہر طرح کے تصرف پر قادر ہے۔ کسی بھی قرابت دار کی وفات پر صبر کرنا اجر کا باعث ہے۔ اور اس حالت میں صبر سے مُراد چیخنے چلانے، نوحہ یا سینہ کوبی کرنے سے سے گُریز ہے۔ میت پر اس طرح رونا کہ آواز بُلند نہ ہو اور آنکھوں سے آنسو بہ رہے ہوں جائز ہے بلکہ حدیثِ نبوی ﷺ کے مطابق یہ رحمت ہے جسے الله تعالیٰ نے مؤمن کے سینے میں رکھ دیا ہے۔