تابعی ابو سلمہ بن عبد الرحمن بن عوف رحمہ اللہ نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا کہ نبی کریم ﷺ رات کے قیام کا آغاز کن الفاظ سے کرتے تھے؟ تو انہوں نے بتایا کہ آپ ﷺ یہ دعا پڑھتے:
اللهم رب جبريل وميكائيل وإسرافيل فاطر السموات والأرض عالم الغيب والشهادة أنت تحكم بين عبادك فيما كانوا فيه يختلفون اهدني لما اختلف فيه من الحق بإذنك إنك أنت تهدي من تشاء إلى صراط مستقيم1
اے اللہ! جبرائیل و میکائیل اور اسرافیل کے رب! آسمان اور زمین کے پیدا کرنے والے! غیب اور ظاہر کے جاننے والے! تو ہی اپنے بندوں کے درمیان جس میں وہ اختلاف کرتے ہیں، فیصلہ فرمائے گا، جن چیزوں میں اختلاف کیا گیا ہے، ان میں اپنی مرضی سے حق کی طرف میری رہنمائی کر، بیشک تو جسے چاہتا ہے اسے سیدھی راہ کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔