کا قربانی کے چار دن ہیں
قربانی کے چار دن ہیں کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ ایامِ تشریق کے تمام دن ذبح کے دن ہیں۔ حج کے دنوں میں گیارہ، بارہ، تیرہ اس کو ایامِ تشریق کہا جاتا ہے۔ گیارہ ذوالحج بارہ ذوالحج تیرہ ذوالحج اس کو ایامِ تشریق کہتے ہیں۔ دس ذوالحج کو ہم کہتے ہیں یوم النحر (قربانی کا دن) گیارہ، بارہ اور تیرہ یہ تین دن اس کو ایام تشریق کہتے ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایام تشریق جو ہے وہ تینوں ذبح کے دن ہیں۔ اس میں کسی بھی وقت آپ جانور کو ذبح کر لیجئے۔ صبح کے وقت میں، شام کے وقت میں، دوپہر میں ، رات میں کسی بھی وقت میں آپ ذبح کر لیں اس میں کوئی حرج ہیں لیکن تیرہ ذوالحج کی مغرب تک ذبح کی اجازت ہے۔
اب یہ مسئلہ ہمارے ہاں عید کے دنوں میں بہت اٹھتا ہے (چوتھے دن کی قربانی کا)۔ اس میں اختلاف موجود ہے۔ بعض علماء کی رائے تین دن کی بھی ہے، بعض کی چار دن کی بھی ہے کیونکہ میں نے آپ کے سامنے حدیث ذکر کی اس کو امام البانی رحمہ اللہ نے صحیح حدیث قرار دیا ہے تو صحیح حدیث کے مطابق اور پھر بہت سے صحابہ کے اس پر عمل موجود ہے۔ انہوں نے بھی یہی فتوی دیا ہے۔ تو چار دن کی قربانی جو بنتی ہے لیکن اس کا یہ معنی نہیں ہے کہ آپ چوتھے دن ہی قربانی کرنے جائیں۔ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ چوتھے دن کی قربانی کرنا سنت ہے۔ یہ سنت نہیں ہے۔ قربانی کرنا جو سنت ہے وہ پہلے دن ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ جو قربانی کی ہے وہ پہلے دن کی ہے۔ چوتھے دن نہیں کی۔ چوتھے دن قربانی کرنے کی اجازت دی ہے لیکن یہ نہیں کہ ہم تو سنت زندہ کر رہے ہیں اور چوتھے دن قربانی کر رہے ہیں کیوں؟ کیونکہ افضل جو عمل ہے وہ ہے پہلے دن قربانی کرنا اور علماء نے بیان کیا کہ جتنے دن گزرتے جاتے ہیں اتنی اس قربانی کے اجر میں کمی آتی رہتی ہے تو افضل قربانی کیا ہے؟ پہلے دن قربانی کرنا البتہ اجازت موجود ہے کسی مجبوری کی وجہ سے یا ویسے اگر جانور زیادہ ہے تو وہ چوتھے دن تک بھی قربانی جاری رہتی ہے جیسا کہ حجاج کرام جو قربانی کرتے ہیں تو وہ لاکھوں میں ہوتی ہیں اور وہ لاکھوں کے قربانی ایک دن میں ہونا ممکن نہیں ہے تو وہ چار دن مسلسل قربانی وہاں پہ حجاج کرام کی چلتی رہتی ہے سلاٹر ہاؤس (مذبح خانہ) کے اندر تو یہ قربانی کرنے کے حکمتیں ہیں۔
اسلامی مہینے 'ذوالحجہ' کے پہلے 10 دن اتنے اہم کیوں ہیں، اور نبی صلی اللہ…
مسلمان عورت کا لباس کیسا ہونا چاہیے؟ اسلام میں جسم ڈھانپنے اور پردے کے کیا…
کیا اسلام جدید ٹیکنالوجی کے خلاف ہے؟ اسلامی تاریخ کے حوالے سے ہم کس غلط…
شادیوں میں سلامی دینے کا رواج کیا واقعی تحفہ ہے یا سود؟ تحفہ کب لین…
سفرِ حج پر جانے والے خوش نصیب لوگ کن باتوں کا خاص خیال رکھیں؟ دورانِ…
عبداللہ بن اُبی اور اس کے ساتھیوں کا جنگ سے واپس پلٹنا ہمیں منافقت کی…