کھانے کے آداب میں سب سے اہم سنت ہے دائیں ہاتھ سے کھانا۔
ایک شخص نبی کریم ﷺ کے سامنے بائیں ہاتھ سے کھا رہا تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا:
“دائیں ہاتھ سے کھاؤ۔”
اس نے غرور سے کہا: “مجھے طاقت نہیں۔” حالانکہ وہ کر سکتا تھا۔
نبی کریم ﷺ نے بددعا دی: “پھر کبھی توفیق نہ ہو۔”
راوی کہتے ہیں: مرتے دم تک وہ اپنا دایاں ہاتھ منہ تک نہ اٹھا سکا۔