رسول کریم کی گستاخی ناقابل معافی جرم ہے اور ایسے شخص کی سزا جو شرعیت نے متعین کی ہے وہ یہ ہےکہ اس کو قتل کردیا جائے اسلامی قوانین کا نفاذ حکمرانوں کی ذمہ داری ہوتی ہے مگر ہمارے حکمران اپنی ذمہ داریوں بالکل ناواقف ہیں اور دین سے دور ہیں اور دور رہنا چاہتے ہیں اور ایسے خطرناک قسم کے مجرموں کو بھی چھوڑنے کی راہیں تراشی جاتی ہیں جس کا واحد مقصد غیروں سے شاباشی سمیٹنا یا دنیاوی مفادات کا حصول ہوتا ہے۔

مصنف/ مقرر کے بارے میں

فضیلۃ الشیخ علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ

آپ کا شمار پاکستان کے نامور علماء میں ہوتا ہے ، آپ کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار خداداد صلاحیتوں سے نوازا ہے ، آپ ایک داعی ، مبلغ ، مصنف ، مدرس ہونےکے ساتھ ساتھ ایک معروف مقرر و خطیب بھی ہیں ۔ 28 دسمبر 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔ کراچی کے معروف ادارے جامعہ دارالحدیث رحمانیہ سولجر بازار کراچی سے علوم اسلامیہ کی سند حاصل کرنے کے بعد جامعہ محمد بن سعود الریاض سے حدیث و علوم حدیث میں بکالوریس کی سند حاصل کی ۔ آپ اس وقت جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر ، المعہد السلفی للتعلیم والتربیہ کراچی کے رئیس ، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر اور البروج انسٹیٹیوٹ کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ آپ متعدد کتب کے مصنف بھی ہیں۔