سورۃ الاخلاص کی فضیلت اُس کی تلاوت کے ثواب سے متعلق ہے۔ عبادات کے فضائل پر مبنی احادیث قطعاً اُس امر سے متعلق دیگر شرعی احکام سے مستغنی نہیں کرتیں۔ جس طرح بیت الله میں ایک نماز پڑھنے کے ثواب سے باقی نمازیں ساقط نہیں ہوتیں اسی طرح سورۃ اخلاص پڑھ لینے سے بقیہ قرآن مجید کی تلاقت ساقط نہیں ہوتی۔
اسی سے متعلقہ
پاکستان چھوڑ کر کیوں جائیں؟!!
ملک کے حالات اچھے نہیں تو کیا ملک چھوڑ کر چلیں جائیں؟ کیا ہمارا اخلاق بھی اسلام والا ہے؟ کیا قانون...
کیا بچوں کی ہر خواہش پوری کرنا ضروری ہے
حاکم کی اطاعت کہاں تک ہے ؟ اور دینی جماعتوں کی حیثیت
اسمِ اعظم! اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سب سے بڑا اور عظیم نام۔
بچے کی پیدائش پر شرعی احکام ومسائل
کیا واقعہ کربلا کفر اور اسلام کی جنگ تھی؟
“اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد” اس قول کی کیا حقیقت ہے؟ کیا واقعہ کربلا اقتدار کی...
مصنف/ مقرر کے بارے میں
فضیلۃ الشیخ علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ
آپ کا شمار پاکستان کے نامور علماء میں ہوتا ہے ، آپ کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار خداداد صلاحیتوں سے نوازا ہے ، آپ ایک داعی ، مبلغ ، مصنف ، مدرس ہونےکے ساتھ ساتھ ایک معروف مقرر و خطیب بھی ہیں ۔ 28 دسمبر 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔ کراچی کے معروف ادارے جامعہ دارالحدیث رحمانیہ سولجر بازار کراچی سے علوم اسلامیہ کی سند حاصل کرنے کے بعد جامعہ محمد بن سعود الریاض سے حدیث و علوم حدیث میں بکالوریس کی سند حاصل کی ۔ آپ اس وقت جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر ، المعہد السلفی للتعلیم والتربیہ کراچی کے رئیس ، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر اور البروج انسٹیٹیوٹ کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ آپ متعدد کتب کے مصنف بھی ہیں۔