
علم کے حصول کے لیے نکلنے والے شخص ہر شخص کے لیے دنیا کی ہر مخلوق حتی کہ آسمان کے فرشتے بھی دعائیں کرتے ہیں اس سے دینی مدارس کی اہمیت کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے مزید یہ کہ تمام نیک اعمال ، صحیح عقائد کا اختیار اور بدعات سے بچنا اسی وقت ممکن ہے جب ان کے بارے میں علم ہواس لیے فتنے کے اس دور میں دینی مدارس کا قیام ، ان کی دیکھ بھال بڑا عظیم کام ہے اور ان سے وابستگی کی کوئی صورت ہو فائدے سے خالی نہیں۔