دین اسلام کی اساس توحید ہے اور توحید یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کو اس کی ذات و صفات ، وبوبیت و الوہیت میں اکیلا ماننا ،اللہ تعالیٰ کی عظمت توحید ہی میں ہے اس لیے اللہ تعالیٰ کی عظمت کے بارے میں جاننا یا توحید کی تمام اقسام کے بارے میں جاننا جس سے اللہ رب العالمین کی عظمت کی معرفت حاصل ہو، انتہائی ضروری ہے ۔

مصنف/ مقرر کے بارے میں

الشیخ خالد حسین گورایہ حفظہ اللہ

آپ نے کراچی کے معروف دینی ادارہ جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کراچی سے علوم اسلامی کی تعلیم حاصل کی اورالمعہد الرابع مکمل کیا، بعد ازاں اسی ادارہ میں بحیثیت مدرس خدمات دین میں مصروف ہیں، آپ نے جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں گریجویشن کیا، اب دعوت کی نشر و اشاعت کے حوالےسے سرگرم عمل ہیں اور المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی میں نائب المدیر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔