غیب کا علم اللہ تعالیٰ کے ساتھ خاص ہے۔ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی بھی غیب کا علم نہیں رکھتا۔ نہ فرشتے غیب جانتے ہیں، نہ جنات اور نہ ہی انسان غیب جانتے ہیں۔ انسانوں میں اللہ کے محبوب بندے انبیا اور اولیا بھی غیب نہیں جانتے۔ نبیوں کے سردار محمد رسول اللہﷺ بھی غیب نہیں جانتے تھے۔
مستقبل کا حال بتانا، ہاتھ کی لکیریں دیکھ کر یا ستاروں کو دیکھ کر قسمت بتانا شرکیہ عقیدہ ہے جس کی اسلام میں قطعاً کوئی گنجائش نہیں۔