دنیا میں ہم دیکھتے ہیں کہ جب کوئی معمولی انسان حکم دیتا ہے تو دوسرا چاہے مانے یا نہ مانے، لیکن اگر حکم دینے والے کا دل میں احترام اور مقام ہو تو انسان خود بخود اس کے حکم پر عمل کی کوشش کرتا ہے تاکہ اسے ناراض نہ کرے۔
اسی طرح اللہ تعالیٰ کے احکام کی تعمیل لازم ہے، کیونکہ وہی خالق ہے جس نے سات آسمانوں کو کامل ترتیب کے ساتھ پیدا کیا۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ طِبَاقًا … فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرَى مِن فُطُورٍ 1
اللہ کی تخلیق میں کوئی نقص نہیں، اسی طرح اس کے حکم میں بھی کوئی کمی نہیں۔
جو دل میں اللہ کی عظمت رکھتا ہے، وہ اس کے ہر حکم کو ماننے میں سعادت سمجھتا ہے۔