انسان ہر لمحہ اللہ کا محتاج ہے، اور سب سے زیادہ اللہ کے قریب وہ تب ہوتا ہے جب عاجزی اور انکساری کے ساتھ سجدے میں جھکتا ہے۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:
أَقْرَبُ مَا يَكُونُ الْعَبْدُ مِنْ رَبِّهِ وَهُوَ سَاجِدٌ، فَأَكْثِرُوا الدُّعَاءَ1
ترجمہ: “بندہ اپنے رب کے سب سے قریب اس وقت ہوتا ہے جب وہ سجدے میں ہوتا ہے، پس تم دعا زیادہ کیا کرو۔”