حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: “کیا میں تمہیں اس امت کا سب سے بہترین فرد نہ بتاؤں اللہ کے نبی(ﷺ) کے بعد؟” پھر فرمایا: “ابو بکر، پھر عمر، پھر جسے اللہ چاہے بہتر بنا دے۔”
اسی طرح نبی کریم ﷺ نے اپنی بیماری کے دوران فرمایا: “ابو بکر کو کہو کہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔” اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اس امت کے سب سے افضل انسان تھے۔