موت کی تمنا کے 6 خطرناک مقامات

چھ چیزوں سے پہلے موت کی خواہش کرو۔۔۔جب بےوقوفوں کی امارت (حکومت) قائم ہوگی۔۔۔۔ جب فیصلے بیچ دیئے جائیں‌گے۔۔۔
  جب خون حقیر سمجھا جانے لگے گا۔۔۔۔ جب قطع رحمی ہوگی۔۔۔۔ جب نئے نئے گروہ وجود میں آئیں گے جو قرآن کو بانسری بنا کر چھوڑ دیں گے۔۔۔
۔ جب ایسے آدمیوں کو آگے لایا جائے گا جو سوجھ بوجھ اور جانکاری میں زیادہ افضل نہیں ہونگے.

مصنف/ مقرر کے بارے میں

فضیلۃ الشیخ علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ

آپ کا شمار پاکستان کے نامور علماء میں ہوتا ہے ، آپ کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار خداداد صلاحیتوں سے نوازا ہے ، آپ ایک داعی ، مبلغ ، مصنف ، مدرس ہونےکے ساتھ ساتھ ایک معروف مقرر و خطیب بھی ہیں ۔ 28 دسمبر 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔ کراچی کے معروف ادارے جامعہ دارالحدیث رحمانیہ سولجر بازار کراچی سے علوم اسلامیہ کی سند حاصل کرنے کے بعد جامعہ محمد بن سعود الریاض سے حدیث و علوم حدیث میں بکالوریس کی سند حاصل کی ۔ آپ اس وقت جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر ، المعہد السلفی للتعلیم والتربیہ کراچی کے رئیس ، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر اور البروج انسٹیٹیوٹ کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ آپ متعدد کتب کے مصنف بھی ہیں۔