- آج بہت سے مسلمانوں نے بھی کفار کی طرح بہت سے معبود بنا لیے ہیں
- آج بہت سے مسلمان اللہ کے علاوہ نبی ﷺ ، علی و حسین رضی اللہ عنھما اور دیگر اولیاء کو بھی مشکل کشا مانتے ہیں
- مگر پھر یہ سلسلہ یہیں نہیں رکتا بلکہ پھر تعویذ دھاگوں کو باندھا جاتا ہے کہ اس سے مصیبتیں دور ہونگی
- اور پھر یہ سب کرنے کے بعد جب راستے سے کالی بلی گزر جائے تو کہتے ہیں کہ آج تو میرا دن خراب ہوگیا ، ضرور کوئی مصیبت آنے والی ہے
- گویا شرک کرنے والوں کی عقل ہی زائل ہو جاتی ہے کہ جب وہ اللہ کو چھوڑ دیتے ہیں تو پھر یوں در بدر بھٹکتے رہتے ہیں