آپ ایک بلند پایہ خطیب اور ممتاز علمی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں ، دینی حلقوں میں آپ کا تعارف کوئی ڈھکا چھپا نہیں ، ملک پاکستان کے طول و عرض میں آپ کے پروگرامات کے تسلسل کا ایک طویل دورانیہ ہے ، چند سالوں سے جس میں قدرے کمی آئی ہے ، جس کی وجہ آپ کی بیماری ہے ،آپ بیماری کے باعث طویل سفر کی استطاعت نہیں رکھتے ، لیکن اب بھی حسب استطاعت دینی خدمات کا سلسلہ جاری ہے اور معہد البدیع کوئٹہ ٹاؤن کراچی کے بانی و رئیس اور شیخ الحدیث ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت والی طویل زندگی عطا فرمائے ، ملک کے طول و عرض میں آپ کے خطابات کا سلسلہ پھر سے شروع ہوجائے ۔ آمین